ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کی تازہ ترین پیشرفت سے یوپی میں سماجوادی پارٹی کے حوصلے بلند، اکھلیش نے کہا- ’اختتام کا آغاز ہو چکا‘

بہار کی تازہ ترین پیشرفت سے یوپی میں سماجوادی پارٹی کے حوصلے بلند، اکھلیش نے کہا- ’اختتام کا آغاز ہو چکا‘

Wed, 10 Aug 2022 13:48:01    S.O. News Service

لکھنؤ،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بہار میں حکومت کی تبدیلی نے اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے حوصلے بلند کر دئے ہیں۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کے ٹوٹنے کو ہندوستانی سیاست کے لیے بہتر شروعات قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ اختتام کا آغاز ہے۔ یہ تحریک آزادی کے دوران دیے گئے 'انگریزوں بھارت چھوڑو' نعرے کی طرح 'بی جے پی اقتدار چھوڑو' کا اشارہ دیتی ہے۔

قنوج میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا، ’’ہماری برادری کے لوگوں کو اب اداروں میں پوسٹنگ نہیں مل رہی ہے اور یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تمام اہم عہدوں پر بی جے پی کے حامیوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا، "اگر وہ زیادہ طاقتور ہو گئے تو آپ کے ووٹ کا حق بھی چھینا جا سکتا ہے۔ لوگوں کو ایسے امکانات کو ہلکے سے نہیں لینا چاہیے، کیونکہ ہندوستان کے پڑوس میں، بہت سے ممالک میں ایسا ہو رہا ہے۔‘‘

اکھلیش نے عوامی اداروں کو کارپوریٹ گھرانوں کے ہاتھ فروخت کرنے پر حکمراں بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ جس طرح بھگوا پارٹی سرکاری اداروں ریلوے، ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کو بیچ رہی ہے، ایک وقت آئے گا جب لوگوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ اکھلیش نے کہا کہ ’’اگر وہ (بی جے پی) اقتدار میں رہے تو ہم سب غلام بن جائیں گے۔ حکومت آنے والے دنوں میں آپ کی گندم نہیں خریدے گی، پرائیویٹ کمپنیاں آپ کی گندم خریدیں گی۔‘‘

ایس پی صدر نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت غریبوں اور کسانوں کی حکومت نہیں ہے بلکہ امیروں اور کارپوریٹ گھرانوں کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ صنعت کاروں کی حکومت ہے، جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ڈیزل-پٹرول سے لے کر گیس سلنڈر، دودھ، دہی ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔ زراعت میں کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ فصلوں کی قیمت نہیں مل رہی۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی حکومت نے فوج میں اگنی پتھ اسکیم لا کر نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، "آنے والے وقت میں یہ حکومت پولیس اور پی اے سی کی بھرتی میں بھی ایسی ہی اسکیم لائے گی۔ اس حکومت کا مقصد سرکاری نوکریاں کنٹریکٹ پر دینا ہے۔ نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں اور کی بڑی تعداد بے روزگار ہے۔ بی جے پی حکومت صرف صنعت کاروں کے فائدے کے لیے کام کر رہی ہے۔‘‘


Share: