ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:اسکول میں سانپ ڈسنے سے لڑکا شدید زخمی

بھٹکل:اسکول میں سانپ ڈسنے سے لڑکا شدید زخمی

Tue, 06 Sep 2022 17:54:31    S.O. News Service

بھٹکل 6/ ستمبر (ایس او نیوز)  اسکول میں سانپ کے ڈسنے سے ایک بارہ سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے   ضروری طبی امداد کے بعد کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لڑکے کی شناخت  الفاظ ابن  سرتاج کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات منگل دوپہر قریب 3:30 بجے  پیش آئی۔

پتہ چلا ہے کہ  مرڈیشور  نیشنل کالونی میں واقع سرکاری  اسکول کا پانچویں کلاس کا متعلم  الفاظ    اسکول  کے کلاس میں تھا، کہ  پینسل کھڑکی سے باہر جاگری۔ جیسے ہی  وہ پینسل لانے کلاس روم سے  باہر چلا گیا،   ایک سانپ  نے اس کے ایک پاوں کو اچانک  ڈس لیا۔

الفاظ کو فوری طور پر  مرڈیشور کے پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، وہاں سے اُسے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ سانپ کے زہر کے اثر کو زائل کرنے کے لئے بھٹکل اسپتال میں اسے قریب بیس انجکشن لگوائے گئے  پھر بعد میں  ڈاکٹر کی ہدایت پر  اسکیننگ کے لئے  اسے کنداپور یا منی پال اسپتال لے جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ 

سانپ کے کاٹے  جانے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل   بلاک ایجوکیشن  دفتر کے اہلکار بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچے، اسی طرح مرڈیشور سرکاری اسکول کے  اساتذہ  اور دیگر ذمہ داران بھی اسپتال پہنچ کر  لڑکے کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ گھر والوں نے  تمام لوگوں سے لڑکے کی جلد صحتیابی کے لئے دعائوں کی درخواست کی ہے۔


Share: