ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: شرالی نیشنل ہائی وے پر دو بائکوں کی ٹکر؛ ایک ہلاک، ایک شدید زخمی

بھٹکل: شرالی نیشنل ہائی وے پر دو بائکوں کی ٹکر؛ ایک ہلاک، ایک شدید زخمی

Thu, 29 Sep 2022 12:15:35    S.O. News Service

بھٹکل 29 ستمبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے شرالی چیک پوسٹ کے قریب نیشنل ہائی وے پر دو بائکوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بائک سوار ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی بائک سوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔

مرنے والے بائک سوار کی شناخت شرالی  گُڈی ہتھل کے رہنے والے  سُریش ماستیا نائک (34) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جبکہ دوسری بائک پر سوار زخمی ہونے والے کی شناخت  شرالکیری کے رہائشی  تمپا موگیر (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس سب انسپکٹر بھرت معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔


Share: