ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: اُترکنڑا میں 3 جولائی سے 7 جولائی تک شدیدبارش کی پیشن گوئی؛ ضلعی انتظامیہ نے دی ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

بھٹکل: اُترکنڑا میں 3 جولائی سے 7 جولائی تک شدیدبارش کی پیشن گوئی؛ ضلعی انتظامیہ نے دی ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

Sat, 02 Jul 2022 20:47:42    S.O. News Service

بھٹکل 2 جولائی (ایس او نیوز)  اُترکنڑا  ضلع انتظامیہ نے  پریس  ریلیز  جاری کرتے ہوئے  خبردی ہے  کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے ضلع  اُترکنڑا میں  3 جولائی سے 7 جولائی  صبح 8:30 بجے تک شدید اور  موسلادھار بارش کی پیشن  گوئی جاری کی ہے۔ اس وجہ سے  انتظامیہ نے عام لوگوں، ماہی گیروں اور سیاحوں کو ہدایت دی ہے کہ  وہ  اس مدت میں   ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔ کہا گیا ہے کہ  ان ایام  میں بارش  کے ساتھ  آندھی چلنے کا بھی امکان ہے، بچے اور عوام خطرناک بجلی کے کھمبوں، عمارتوں اور درختوں کے قریب یا نیچے نہ کھڑے ہوں  بلکہ  محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  ہنگامی صورتحال    پیش آنے  کی صورت میں انتظامیہ کی طرف سے  ٹول فری نمبر  1077  جاری کیا گیا ہے جس پر   24X7 سرکاری خدمات جاری رہے گی۔ انتظامیہ کی طرف سے کنٹرول روم نمبر 229857۔ 08382 بھی جاری کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ  وہاٹس ایپ نمبر  9483511015 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: