ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : ہونّے گدّے سرکاری اسکول کا امرت مہااتسوا - 26 اور 27 جنوری کو منعقد ہونگی تقریبات

بھٹکل : ہونّے گدّے سرکاری اسکول کا امرت مہااتسوا - 26 اور 27 جنوری کو منعقد ہونگی تقریبات

Tue, 24 Jan 2023 20:15:30    S.O. News Service

بھٹکل،24 / جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے ہونّے گدّے میں واقع سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے قیام کو 75  سال مکمل ہونے پر امرت مہا اتسوا (پلیٹینم جوبلی) کی تقریبات 26 اور 27 جنوری کو منعقد ہونگی۔ 
    
امرت مہا اتسوا کمیٹی کے صدر روہیداس نائک نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس 75 سالہ جشن کا آغاز 26 جنوری کو صبح پرچم کشائی کے ساتھ ہوگا ۔ مہادوار کا افتتاح اور دوپہر کے کھانے کا پروگرام رہے گا ۔ پھر شام پانچ بجے جشن کا باقاعدہ افتتاح ضلع انچاج وزیر شرینواس پجاری کے ہاتھوں ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت رکن اسمبلی سنیل نائک کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کے طور ہیبلے گرام پنچایت صدر کوُپُّو ایم گونڈا، ڈی ڈی پی آئی ایشور نائک ، ڈی وائی ایس پی شریکانت کے اور ڈاکٹر دیویندرا نائک بنگلورو شرکت کریں گے ۔ کنداپور بھنڈارکرس کالج کے پرنسپال خطاب کریں گے ۔ شام سات بجے طلبہ کا ثقافتی پروگرام ہوگا۔
    
انہوں نے بتایا کہ جشن کی اختتامی تقریب 27 جنوری کی شام 5 بجے منعقد ہوگی ۔ اس پروگرام کا افتتاح ویسٹرن گھاٹ کنزرویشن ٹاسک فورس کے صددر گووند نائک کریں گے اور صدارت کی ذمہ داری سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا نبھائیں گے ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر انچارج تحصیلدار اشوک بھٹ ، اسی ای او پربھاکر چکمنے ، بلاک ایجوکیشن آفیسر دیوی داس موگیر، بی آر سی پورنیما موگیر، عطیہ دہندگان لچمیّا سیدن منے ، عبدالناصر اور مختلف اداروں کے صدور شریک ہونگے ۔ باصلاحیت طلبہ میں انعامات تقسیم ہونگے اور شام  سات بجے سے رقص اور تفریحی پروگرام ہوگا ۔ 
    
اسکول کے ہیڈ ماسٹر دیوپّا الویکوڈی نے بتایا کہ اس جشن کا مقصد طلبہ کی محنت اور کاوشوں کو سراہنا اور اسکول کی ترقی و کامیابی سے روشناس کرانا ہے۔ 
    
1948میں ہوا تھا اسکول کا قیام: ہونے گدّے کے اس سرکاری ہائر پرائمری اسکول کی تاریخ بتاتی ہے کہ باپو صاحب کی نجی زمین پر واقع ایک کمرے یہ اسکول قائم کیا گیا تھا ۔ پھر کچھ عرصہ بعد اسے گنڈی گدّے میں منتقل کیا گیا ۔ اس کے دو سال بعد راما شیٹ کی نجی زمین پر اس اسکول کے لئے دو کمرے تعمیر کیے گئے ۔ اس کے بعد سرکاری طور پر اس اسکول کے لئے باقاعدہ دو کمرے تعمیر کیے گئے ۔ پھر مرحلہ وار اس کی ترقی و تعمیر ہوتی رہی ۔ 2016-17 میں محکمہ جنگلات کی طرف سے اس اسکول کے لئے 1 ایکڑ 16 گُنٹے زمین منظور کی گئی ۔ اس طرح ایک وسیع قطعہ زمین کے ساتھ یہ اسکول ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


Share: