ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : مرڈیشور میں سیاحوں کے لئے بینادی سہولتیں فراہم کرنے کی مانگ - گرام پنچایت کی طرف سے اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

بھٹکل : مرڈیشور میں سیاحوں کے لئے بینادی سہولتیں فراہم کرنے کی مانگ - گرام پنچایت کی طرف سے اے سی کو دیا گیا میمورنڈم

Wed, 07 Sep 2022 18:30:05    S.O. News Service

بھٹکل،7؍سمتمبر (ایس او نیوز) مشہور سیاحتی مرکز مرڈیشور میں سیاحوں کو بنیادی سہولت فراہم نہ کیے جانے پر ماولیّ  ون  گرام پنچایت کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگربعض ذمہ داریاں گرام پنچایت کو سونپی گئیں تو اسے بحسن و خوبی نبھانے کے لئے گرام پنچایت تیار ہے۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ گرام پنچایت کے عام اجلاس میں یہ مسئلہ زیر بحث آیا کہ سیاحوں کے لئے غسل خانے ، بیت الخلاء ، پینے کا پانی اور پارکنگ کے لئے مناسب جگہ جیسی کوئی بھی بنیادی  سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے حالانکہ اس کے لئے ہر سال ٹینڈر دیا جاتا ہے اور جسے ٹینڈر ملتا ہے وہ اس کے ذریعے کمائی کر لیتا ہے ۔ لیکن دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی ضرورتیں پوری کرنے کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔ 
    
میمورنڈم میں مزید کہا گیا کہ اگر موٹر گاڑیوں کی پارکنگ ، ٹورسٹ بوٹ ، اسپیڈ بوٹ اور فوٹو گرافی کا ٹینڈر طلب کرنے کا اختیار گرام پنچایت کو دیا جاتا ہے اور پارکنگ کے لئے مناسب جگہ مہیا کی جاتی ہے تو اس سے ہونے والی آمدنی سے سیاحوں کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ ترقیاتی کام بھی انجام دئے جا سکیں گے۔  
    
اسسٹنٹ کمشنر سے مانگ کی گئی ہے کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے ۔ اس موقع پر پنچایت صدر ما دیوی نائک ، نائب صدر سبینا عبدالستار ، ناصر شیخ ، ناگیش نائک اور یاسین شیخ وغیرہ موجود تھے۔ 


Share: