ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : سرکاری اسکیم کے تحت گھر تعمیر کرنے کی اجازت نہ ملنے سے 35 خاندان پریشان 

بھٹکل : سرکاری اسکیم کے تحت گھر تعمیر کرنے کی اجازت نہ ملنے سے 35 خاندان پریشان 

Fri, 15 Jul 2022 20:34:50    S.O. News Service

بھٹکل 15 / جولائی (ایس او نیوز) مرکزی سرکار کی اسکیم کے تحت مستحق افراد  کو گھر کی تعمیر منظور ہونے کے باوجود ٹاون میونسپل کونسل کی طرف سے اجازت نامہ نہ ملنے کی وجہ سے 35  خاندان پریشانی میں مبتلا ہیں ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ 3 سال قبل واجپئی رہاِئشی اسکیم کے تحت نئے مکان کی تعمیر  کے لئے عرضیاں طلب کی گئی تھیں ۔ کئی مرتبہ ٹی ایم سی کے چکر لگانے کے بعد امسال مارچ میں پرانی درخواست کے علاوہ نئی درخواست اور دستاویزات لیے گئے اور مئی کے مہینے میں تعمیر کرنے کی اجازت دینے کا بھروسہ دلایا گیا ۔
    
گھر تعمیر کرنے کی اجازت جلد ہی ملنے کی امید پر کچھ لوگوں نے ریت اور پتھر جیسا تعمیراتی سامان جمع کرلیا تو کسی نے گھر کی بنیاد بھی تعمیر کر ڈالی ۔ مگر ابھی تک ٹی ایم سی کی طرف سے اجازت نامہ نہیں دیا گیا ہے اس لئے یہ لوگ پریشانی کی حالت میں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ 
    
اس سلسلے میں ٹی ایم سی کی طرف سے بھی کوئی واضح بات سامنے نہیں آ رہی ہے ۔ ٹی ایم سی میں  رہائشی معاملہ کی نگرانی کرنے والے ایک اہلکار کرن کے مطابق مستحق افراد کی فہرست بنا کر بنگلورو میں واقع راجیو گاندھی ریسیڈنشیل کارپوریشن کو بھیج دی گئی تھی جسے منظوری ملی ہے ۔ مگر کچھ ٹیکنیکل اسباب سے اجازت نامہ حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے ۔  


Share: