ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : تنگن گنڈی ساحل کا نام بدلنے کے خلاف مقامی لوگوں نے دیا میمورنڈم 

بھٹکل : تنگن گنڈی ساحل کا نام بدلنے کے خلاف مقامی لوگوں نے دیا میمورنڈم 

Mon, 23 Jan 2023 19:05:14    S.O. News Service

بھٹکل، 23/ جنوری (ایس او نیوز) تنگن گنڈی ساحل کے قریب بسنے والے عوام کی طرف سے تعلقہ پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر کے نام میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے اس ساحل کا نام بدلنے کی جو کوشش ہو رہی ہے اسے روکا جائے۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ایک زمانہ سے تنگن گنڈی بیچ کے نام  معروف ساحل کا نام بدلنے کی کوشش پچھلے عرصہ سے  ہو رہی ہے اور اس علاقے میں نئے نام کے سائن بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں ۔ اس کے خلاف آواز اٹھانے پر کچھ بورڈ ہٹائے گئے تھے مگر بہت سے بورڈ الگ الگ مقامات پر ابھی بھی لگے ہوئے ہیں ۔ گرام پنچایت دفتر میں اس تعلق سے کئی مرتبہ شکایت کی گئی اور میمورنڈم بھی دئے گئے مگر اس بارے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ اور اب پتہ چلا ہے کہ اندرونی طور پر تنگن گنڈی ساحل کا نام بدلنے کی پوری تیاری دفتری طور پر کی جا رہی ہے۔ 
    
میمورنڈم میں  مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کی حرکت سے مسائل پیدا ہونگے اور اختلافات کا سلسلہ حالات میں بدمزگی پیدا کرنے کا سبب بن جائے گا ۔ اس لئے فوراً اس طرح کی حرکت پر روک لگائی جائے ۔ اس ساحل کا پرانا نام تنگنڈی بیچ ہی برقرار رکھا جائے  اور جو نئے نام کے بورڈ ابھی تک ہٹائے نہیں گئے ہیں انہیں جلد از جلد ہٹانے کی کارروائی کی جائے۔ 


Share: