ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : 'انڈین سوچّھتا لیگ' کے تحت انجمن کے طلبہ نے نکالی ریلی

بھٹکل : 'انڈین سوچّھتا لیگ' کے تحت انجمن کے طلبہ نے نکالی ریلی

Thu, 29 Sep 2022 18:38:59    S.O. News Service

بھٹکل 29/ ستمبر (ایس او نیوز)  گھر ، محلے اور سیاحتی مراکز کو  کچرے سے پاک رکھنے کے مقصد سے مہم چلانے  والی 'انڈین سوچّھتا لیگ' کے تحت انجمن نور مونٹیسری، انجمن نور پرائمری اینڈ ہائر پرائمری اسکول کے طلبہ نے بھٹکل ٹاون میونسپل کاونسل کے اشتراک سے شہر میں ریلی کا اہتمام کیا ۔
    ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا کر نعرے بازی کرتے ہوئے طلبہ کی ریلی کو انجمن حامیئ مسلمین کے جنرل سیکریٹری جناب اسماعیل صدیق نے ہری جھنڈی دکھائی ۔ طلبہ کی یہ ریلی بازار سے گزرتی ہوئی ٹی ایم سی عمارت کے پاس اختتام پزیر ہوئی ۔ طلبہ نے ٹی ایم سی عمارت کے علاوہ انجمن پی یو کالج  کے سامنے مختصر ڈرامے         (اسکِٹس) پیش کیے ۔

    خیال رہے کہ یونین ہاوسنگ اینڈ اربن افئیرس منسٹری کی طرف سے 'سوچّھ امرت مہا اتسوا' کے تحت 'انڈین سوچّھتا لیگ' کے پروگرام 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی زندگی کو کچرے سے پاک رکھنے کے تصور اور مقصد کو فروغ دیا جا سکے ۔

    اس موقع پر ٹی ایم سی چیف آفیسر سریش ، ٹی ایم سی ہیلتھ انسپکٹر سوجیا ، انجمن پرائمری بورڈ سیکریٹری آصف دامودی، پی یو کالج پرنسپال یوسف کولا اور دیگر حضرات موجود تھے ۔ 


Share: