بھٹکل،21 / مئی (ایس او نیوز) بھٹکل ٹی ایم سی کے میٹنگ ہال میں منعقدہ ایک مختصر پروگرام میں شہر کی صفائی ستھرائی سے متعلق نئی مہم "میری زندگی - میرا صاف ستھرا شہر" کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم سی کی ایڈمنسٹریٹر ممتا دیوی نے کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی سے متعلق سے بیداری کے ساتھ طلبہ سے تعلق رکھنے والا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ ٹی ایم سی کے حدود میں اس مہم کے لئے شہر میں تین مقامات پر آر، آر ، آر مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔ جہاں پر کچرے کو نکاسی مرکز میں لے جانے سے قبل ہی اسے چھانٹ کر قابل استعمال اشیاء کو الگ کیا جائے گا ۔ طلبہ کی استعمال شدہ کتابیں اور کھلونے کو الگ کرکے ضرورت مند بچوں کو فراہم کیا جائے گا ۔
اس موقع پر ٹی ایم سی اراکین قیصر محتشم، عبدالرووف نائطے ، کے پی پائی ، ہیلتھ آفیسر سوجیا سومن، کرن اور گنیش بھٹ وغیرہ موجود تھے۔