بھٹکل 6 جولائی (ایس او نیوز) پڑوسی قصبہ شیرور میں ایک کار بے قابو ہوکر پلٹی کھا گئی جس کے نتیجے میں کار پر سوار چار لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ بیندور تعلقہ کے شیرور مارکٹ ، وینکٹ رمن دیوستھان کے قریب نیشنل ہائی وے پر بدھ کو پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے تیز رفتار کار سڑک پر پھسل گئی اور پلٹی کھاتے ہوئے سڑک کے باہر جاگری۔ حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کار پر سوار چاروں لوگ اُڈپی کے ہیں، وہ بیلگام سے واپس اُڈپی لوٹ رہے تھے جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔
بیندور پولس سب انسپکٹر پون نائک سمیت دیگر عملہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور جائزہ لیتے ہوئے معاملہ درج کر لیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔