بھٹکل6/فروری (ایس او نیوز)بائیلورگرام پنچایت کے تینگار علاقے کے رکن منجپا رامپّا نائک نے پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا ہے کہ بائیلور گرام پنچایت پی ڈی او نے بلاوجہ ان کی عمارت کا بجلی کنکشن کاٹ دینے کی سفارش ہیسکام سے کی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق سروے نمبر109/1میں موجود عمارت کو پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر سے این او سی ملنے کے بعد بجلی کنکشن دیا گیا تھا۔مگر کچھ ہی دنوں بعد پی ڈی او مسٹر ایس بی ہاٹّی نے بغیر کوئی وجہ بتائے اور کوئی نوٹس دئے بغیر ہی ہیسکام سے مانگ کی ہے کہ وہ مذکورہ بلڈنگ کا بجلی کنکشن کاٹ دے۔ حالانکہ اس عمارت میں کوئی بھی کاروبار اور تجارتی سرگرمی نہیں چل رہی ہے۔اس کے باوجود پی ڈی او نے جھوٹی رپورٹ ہیسکام کو دی ہے۔مبینہ طور پراس ضمن میں جب منجپانے پی ڈی او سے وضاحت چاہی تو انہوں نے گالیاں دیتے ہوئے اور بدسلوکی کرتے ہوئے کہا کہ چپ چاپ یہاں سے نکل جاؤ ورنہ تمہاری بلڈنگ کا کنکشن اسی وقت کٹوا دوں گا۔
واقعے پر منجپارامپا نائک نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس معاملے میں انصاف دلانے کی درخواست کی ہے۔