ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ٹی ایم سی نے چلائی سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف مہم - کئی دکانوں پر چھاپہ ماری کے بعد پلاسٹک تھیلیاں کی گئیں ضبط

بھٹکل ٹی ایم سی نے چلائی سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف مہم - کئی دکانوں پر چھاپہ ماری کے بعد پلاسٹک تھیلیاں کی گئیں ضبط

Tue, 26 Jul 2022 20:13:50    S.O. News Service

بھٹکل،26؍جولائی (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے پلاسٹک سے بنے سنگل یوز سامان پر پابندی لگائے جانے کے بعد بھٹکل ٹی ایم سی نے مسلسل دو دن تک  مختلف دکانوں پر چھاپہ ماری کی اور بڑی مقدار میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے علاوہ پلاسٹک ایئر بڈس ضبط کیے۔
    
ٹی ایم سی چیف آفیسر سریش کی قیادت میں بھٹکل بس اسٹینڈ کے پاس واقع دکانوں اور ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے تقریباً 20 کلو گرام پلاسٹک تھیلیاں ضبط کی گئیں ۔ اسی طرح تحسین سوپر مارکیٹ میں چھاپہ ماری کے بعد وہاں سے  تقریباً 30 کلو گرام پلاسٹک ایئر بڈس ضبط کیے گئے ۔ مٹھلی علاقے میں ریلوے اسٹیشن پر واقع دکانوں کے علاوہ اس کے اطراف میں چھوٹی چھوٹی دکانوں پر چھاپہ مارا گیا۔
    
اتوار کے دن ہفتہ واری بازار کے موقع پر چھاپے کے دوران تقریباً 20 کلو گرام پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کی گئیں ۔ اس دوران کچھ دیر تک دکانداروں اور افسران کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔
    
اس مہم میں ٹی ایم سی چیف آفیسر سریش کے علاوہ ہیلتھ آفیسر سوجیا سومن ، کاروار کے پولیوشن کنٹرول آفیسر ، ریوینیو آفیسر دیانند، مٹھلی پنچایت پی ڈی او راجیشوری چنداور اور ٹی ایم سی عملہ نے حصہ لیا۔


Share: