ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نوائط کالونی میں تنظیم کے زیراہتمام کل منگل کو ہورہا ہے کینسر بیداری کیمپ؛ خواتین کے مخصوص امراض کے بارے میں بھی دی جائے گی معلومات

بھٹکل نوائط کالونی میں تنظیم کے زیراہتمام کل منگل کو ہورہا ہے کینسر بیداری کیمپ؛ خواتین کے مخصوص امراض کے بارے میں بھی دی جائے گی معلومات

Mon, 22 Jan 2024 18:42:25    S.O. News Service

بھٹکل 22 جنوری (ایس او نیوز)  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم  بھٹکل کے زیراہتمام  کل منگل 23 جنوری کو  کینسر بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عوام الناس کو کینسر کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے مخصوص امراض کے تعلق سے بھی معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع  مجلس اصلاح وتنظیم  کے  محاسب اور کینسر کیمپ کے کنوینر اقبال سہیل عرف سٹی میڈیکل اقبال نے دی ہے۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ  کیمپ منگل صبح  دس بجے نوائط کالونی خوشحال ہال میں شروع ہوگا۔

کیمپ میں کینسر سرجن اور مینگلور کی  مشہور و معروف ڈاکٹر مریم انجم افتخار اور مینگلور کے ہی میڈیکل کینسر فزیشن ڈاکٹر نجیب بھزاد محمد تشریف لارہے ہیں جو  کینسر کے تعلق سے  مکمل معلومات فراہم کریں گے۔ اس کیمپ میں خواتین  کے  لئے خصوصی طور پر کینسر کے تعلق سے  بے حد کارآمد معلومات فراہم کی جائے گی اور کینسر کا مرض لاحق ہونے کے اسباب، اس سے بچاو کے طریقے سمیت اس کے علاج کے تعلق سے   بھی جانکاری دی جائے گی۔

جناب اقبال صاحب نے بتایا کہ  بھٹکل میں کینسر کے کئی مریض  ہیں مگر بالخصوص خواتین   ڈاکٹروں سے کھل کر اپنے مرض کے  تعلق سے  ڈاکٹر کو بھی بتانے سے ہچکچاتی ہیں،   ان سب  وجوہات کی بنا پر  مینگلور سے کینسر کی ہونہار اور سوپر اسپیشلسٹ کینسر کی ماہر محترمہ ڈاکٹر مریم انجم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔  خواتین کی آسانی کے لئے  ڈاکٹر سے براہ راست سوالات کا بھی موقع دیا جائے گا اور خواتین پرچہ پر لکھ کر بھی اپنے سوالات   ڈاکٹر مریم انجم سے کرسکیں گی۔

بھٹکل کے ساتھ ساتھ پاس پڑوس کی   عوام بالخصوص خواتین سے درخواست کی گئی ہے کہ اس کیمپ سے  بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔

جگہ:  نوائط کالونی،  خوشحال ہال ۔۔۔۔۔ وقت صبح دس بجے سے  ظہر کی اذان تک

کون ہیں ڈاکٹر مریم انجم:   نہ صرف مینگلور بلکہ پورے ضلع دکشن کنڑا  سے   ڈاکٹر مریم انجم پہلی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے  ایم بی بی ایس  کے بعد ایم ایس  اور ویمن کینسر پر فیلوشپ کے ساتھ ساتھ  سوپر اسپیشالٹی  کورس ایم سی ایچ (Master of Chirurgiae) بھی مکمل کیا ہے۔ وہ اب مینگلور اینوپوپا اسپتال میں   کینسر سرجن کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں۔ وہ  Gynic Oncologist کی حیثیت سے بھی مشہور ہیں اور  Gynocologist کی  بھی ماہر  ڈاکٹر ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹر مریم    کا شمار  قابل ترین سرجنوں میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مریم خواتین کے امراض کی ماہر سمجھی جاتی ہیں ۔  خصوصی طور پر  خواتین کے کینسر بالخصوص  اویرین،  یوٹرائن، ویجینل، سرویکل اور وُولور کینسر کے تعلق سے مکمل  جانکاری رکھتی ہیں  اور اس کے علاج کی خصوصی تربیت حاصل کی ہےگائینوکولجیکل  انکالوجی میں  ایم سی ایچ کرنے کی وجہ سے  ڈاکٹر مریم کو ممتاز مقام حاصل ہے۔

ڈاکٹر نجیب بهزاد محمد:  مینگلور کے مشہور فیزیشن ڈاکٹر محمد اسماعیل کے ہونہار فرزند  ڈاکٹر نجیب   نے  ایم بی بی ایس کے بعد Internal Medicine میں ماسٹر  ڈگری   کی  ہے ۔ ڈاکٹر نجیب  کننچور اسپتال  میں میڈکل انکولوجی کے  اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور   نیشنل کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل  میڈیکل میگزین   کے لئے لکھتے بھی ہیں۔


Share: