بھٹکل ،21؍ جولائی (ایس او نیوز) ہندووں کا مشہور 'ماتری جاترا' 27 اور 28 جولائی کو منعقد ہوگا جس کی تیاریاں شروع کی گئی ہیں ۔
مورتی تراشنے والی ماروتی اچاریہ کے مطابق 22 جولائی سے درخت کے تنے سے مورتی تراشنے کا کام شروع ہوگا جسے مکمل ہونے میں چار دن لگ جائیں گے ۔ 26 جولائی کی شب میں خصوصی پوجا کے بعد 27 جولائی کی صبح میں اس مورتی کو ماری کٹہ کے پاس واقع مندر انتظامیہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔
ہر سال کی طرح امسال بھی اس مورتی کو مندر کے احاطے میں بٹھایا جائے گا ۔ دو دن پوجا پاٹ کے بعد 28 جولائی کی شام کو سمندر میں وسرجن کے لئے لے جایا جائے گا ۔