ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بھینس کے گوشت کے ساتھ ایک شخص گرفتار

بھٹکل میں بھینس کے گوشت کے ساتھ ایک شخص گرفتار

Mon, 11 Jul 2022 20:34:32    S.O. News Service

بھٹکل 11  جولائی (ایس او نیوز)  تعلقہ کے  ناگپا نائک روڈ پر واقع ایک مکان  کے کمپاونڈ کی خالی جگہ پر بیچنے کی نیت سے رکھے گئے بھینس کے گوشت کو پولس نے  ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ  مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر سُوما بی پی نے متعلقہ جگہ پہنچ کر دھاوا بولا اور  قریب 30 کلو گوشت کو ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ اُسے کسی نے خبر دی تھی کہ متعلقہ جگہ پر  بھینس کو ذبح کرکے گوشت  بیچا جارہا ہے، اطلاع ملتے ہی پی ایس آئی سُوما جائے وقوع پر پہنچی اور  گوشت کو ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پی ایس آئی سُوما نے بتایا کہ فی الحال پوچھ تاچھ کی کاروائی جاری ہے۔

بھٹکل ٹاون اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: