ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بس ڈرائیور پر حملہ؛ ایک گرفتار

بھٹکل میں بس ڈرائیور پر حملہ؛ ایک گرفتار

Thu, 18 Aug 2016 21:34:55    S.O. News Service

بھٹکل 18/ اگست (ایس او نیوز)۔ راہ چلتی خاتون کو بس چھوجانے کا الزام عائد کرتےہوئے سرکاری بس ڈرائیور پر حملہ کرنے کی واردات جمعرات دوپہر کو بھٹکل بس اسٹائنڈ پر پیش آئی ہے۔ اس معاملے میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کی شناخت موڈ بھٹکل کے رہنے والے آنند جٹا دیواڑیگا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس دیگر ملزموں کی تلاش میں ہے جن کی شناخت بیلکے کے شنکر نائک اور ہنومان نگر کے گنپتی نائک کی حیثیت سے کی گئ ہے۔ ڈرائیور پر حملہ کرنے والوں میں ایک اور شخص بھی ملوث ہونے کی بات کہی گئی ہے جس کا پولس پتہ لگارہی ہے۔

اطلاع کے مطابق بیجاپور سندگی کا رہنے والا سدرامپا گوڈا(34) نے جب بس اسٹائنڈ پر اپنی بس اسٹارٹ کی تو کچھ آگے چلتے ہی اس کی بس ایک عورت کو چھو گئی  مگر اس سے عورت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ بال بال بچ گئی، مگراس بات پر ناراض موقع پر موجود کچھ نوجوانوں  نے ڈرائیور کو آڑے ہاتھ لیا اورجھگڑا شروع کردیا۔ بس ڈرائیور اور نوجوانوں کے درمیان کچھ دیر تک لفظی جھڑ پیں ہونے کے بعد دیگر بس ڈرائیوروں اور کندیکٹر وغیرہ نے مداخلت کرتے ہوئےجھگڑے کو روک دیا تھا ۔ متعلقہ عورت نے اس واردات پر معاملہ کو طول نہ دینے کی لوگوں کو درخواست کرتے ہوئے اپنے گھر روانہ ہوگئی تھی، اور پورا معاملہ ختم ہوچکا تھا، مگر اچانک موقع پر موجود دو نوجوانوں نے دوبارہ ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے ڈرائیور سے پھر ایک بار بھڑ گئے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ٹائون پی ایس آئی کوڈگنتی اپنے عملہ کے ساتھ پہنچ گئے اور فوری طور پرا یک نوجوان کو دھر لیا۔اور حالات پر قابو پالیا۔ پولس نے گرفتار شدہ نوجوان سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئےدیگر نوجوانوں کے تعلق سے معلومات حاصل کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ دیگر حملہ کرنے والوں کو بھی جلد گرفتار کیاجائے گا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اسی بس اسٹائنڈ پر کچھ نوجوان آپس میں جھگڑ پڑے تھے بعد میں اُنہیں روکنے کی کوشش کرنے والے شخص پر ہی ان نوجوانوں نے حملہ کردیا تھا۔ پولس جب موقع پر پہنچ کر اُنہیں پکڑنے کی کوشش کی تھی تو وہ فرار ہوگئے تھے۔


Share: