بھٹکل،26/جون (ایس او نیوز) بھٹکل اور ساحلی علاقوں میں جمعرات کو عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہوگا ۔ عید گاہ انتظام کمیٹی کی طرف سے جاری اطلاع کے مطابق بارش کو دیکھتے ہوئے اس سال عید کی نماز بھٹکل کی تمام جامع مساجد میں ادا کی جائے گی۔
اعلان کے مطابق جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد بھٹکل، تنظیم جمعہ مسجد، نوائط کالونی، مخدومیہ جمعہ مسجد، مخدوم کالونی اور بلال جمعہ مسجد موگلی ہونڈا میں عید الاضحیٰ کی نماز 07:00 بجے ادا کی جائے گی۔
اسی طرح مدینہ جمعہ مسجد، مدینہ کالونی ، نور جمعہ مسجد بھٹکل، مسجد ابوذر گلمی، مسجد حمزہ جالی، مسجد بدریہ، بدریہ کالونی ، مسجد احمد سعید، ہورلی سال اور مسجد امام بخاری، سلمان آبادمیں 07:15 بجے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گا۔
اُدھر مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی سے ملی اطلاع کے مطابق جماعت نے بھی بارش کو دیکھتے ہوئے جامع مساجد میں ہی عید کی نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جامع مسجد سید نا ابراہیم ، جامعہ آباد میں 7:30 بجے اور جامع مسجد تینگن گنڈی میں ٹھیک 7:45 بجے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحیٰ 28 جون بدھ کو منائے جائے گی۔
اس موقع پر عیدگاہ انتظام کمیٹی اور مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ان ایام میں امن و امن کو بحال رکھنے کا پوراخیال رکھیں اور کسی کو بھی شکایت کا موقع نہ دیں۔