ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جالی پٹن پنچایت حدود کے ہندو کالونی کا روڈ بارش کے پانی کے ساتھ بہہ گیا؛عارضی طور پر ہی سہی فوری مرمت کا مطالبہ

بھٹکل جالی پٹن پنچایت حدود کے ہندو کالونی کا روڈ بارش کے پانی کے ساتھ بہہ گیا؛عارضی طور پر ہی سہی فوری مرمت کا مطالبہ

Sat, 02 Jul 2022 19:22:18    S.O. News Service

بھٹکل 2 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل میں گذشتہ تین چار دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے نتیجے میں جالی پٹن پنچایت حدود میں واقع  ہندو کالونی میں پوری سڑک  پانی کے ساتھ بہہ گئی  ہے اور  پورا روڈ،  نہر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ سڑک میں جابجا گڈھے پڑنے اور پانی  پوری طاقت کے ساتھ سڑک پر سے بہنے کی وجہ سے متعلقہ علاقہ میں جانے اور آنے والوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ 

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 2019 میں بھٹکل ایم ایل اے سنیل نائک نے یہاں ہوٹل سٹی لائٹ کے پیچھے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے 25 لاکھ روپیہ منظور کراتے ہوئے قریب   190 میٹر تک کا نکریٹ روڈ تعمیر کرکے دیا تھا،   جس پر لوگ آج بھی ایم ایل اے کا شکریہ اداکرتے ہیں، مگر ا س سے آگے کچی سڑک ہونے کی وجہ سے  اور زوردار بارش کی وجہ سے  پوری سڑک پانی میں بہہ جانے سے عوام سخت پریشان ہیں۔

 کانکریٹ سڑک کو مزید 200 میٹر تک آگے بڑھانے کے لئے مزید 25 لاکھ روپیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے لئے عوام نے ایم ایل اے سے مزید تعاون کی اپیل کی ہے،  وہیں جالی پٹن پنچایت کے ذمہ داران سے درخواست کی ہے کہ کم از کم  عارضی طور پر ہی سہی سڑک پر سخت مٹی  چھڑکتے ہوئے روڈ کی مرمت کی جائے اور اس سڑک کو عوام  کے  چلنے اور سواریوں کو لے جانے کے قابل بنائیں۔


Share: