بھٹکل 29 ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک کے برانچ مینجر جناب جعفر علی شیخ نے وضاحت کی ہے کہ ریزرو بینک کی ہدایت پر صرف Unsecured لون کو بند کیا گیا ہے، البتہ بینک کی طرف سے ہاوسنگ لون، وھیکل لون اور اس طرح کے دیگر Secured لون دینے کا سلسلہ جاری ہے اور عوام Surety کے ساتھ لون کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور لون حاصل کرسکتے ہیں۔
ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے جناب جعفر علی شیخ نے بتایا کہ ساحل آن لائن پر شائع بینک کے سالانہ جلسہ کی رپورٹ سے بعض لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے کہ بینک اب کوئی بھی لون فراہم نہیں کررہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ بینک پہلے کی طرح ہی عوام کو لون دے رہا ہے، البتہ ریزرو بینک کی ہدایت پر اب لون کے لئے ضمانت (Surety) بینک میں جمع کرانا ضروری ہوگا۔ اور Surety کی بنیاد پر عوام جتنی چاہے اُتنی رقم بطور قرض حاصل کرسکتے ہیں۔