ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھائی اور والدہ کو حج پر روانہ کرنے کے بعد واپسی پرکمٹہ میں گاڑی اُلٹ گئی؛ دو خواتین شدید زخمی

بھائی اور والدہ کو حج پر روانہ کرنے کے بعد واپسی پرکمٹہ میں گاڑی اُلٹ گئی؛ دو خواتین شدید زخمی

Sat, 20 Aug 2016 13:04:56    S.O. News Service

بھٹکل 20/ اگست (ایس او نیوز) ماں اور بھائی کو حج کے سفر پر روانہ کرنے کے بعد گوا انٹرنیشنل ائرپورٹ سے واپسی پر نور محمد چمپا کی کار اُلٹ جانے کے نتیجے میں گاڑی پر سواردو بچوں سمیت 8 لوگوں میں دو خواتین کو شدید چوٹ لگی ہے جس میں ایک کو فوری طور پر منی پال لے جایا گیا ہے،جبکہ دوسری کو مینگلور منتقل کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ البتہ دیگر لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اُنہیں ہوناور کے بعد کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ روشن ضمیر چمپا اور ان کی والدہ بی بی زبیدہ چمپا کو گوا ائرپورٹ پرچھوڑنے کے بعد روشن کے بھائی  نور محمد چمپا ، محمد غوث چمپا، ان کی بہن کوثر چمپا، قریبی رشتہ دار شاکرہ، عزیز احمد، اسما اور دو بچے فریا اور تسمیہ واپس بھٹکل آرہے تھے کہ کمٹہ میں ان کی اسکورپئیو کار کا اگلا پہیہ دھماکے کے ساتھ پھٹ پڑا، پہیہ پھٹتے ہی گاڑی بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں کوثراور شاکرہ کو شدید چوٹ لگی ہے۔ کوثر کو فوری طور پر منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ شاکرہ کو کنداپور کے بعد منگلور منتقل کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دیگر لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

حادثہ کمٹہ نیشنل ہائی وے پرسنیچر صبح قریب سات بجے پیش آیا۔


Share: