نئی دہلی، 8/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے بوہرا کمیونٹی کی لڑکیوں کا ختنہ کرنے کے خلاف دائر ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکز، مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور دہلی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے تفصیلی جواب مانگا ہے۔درخواست گزار سنیتا تیواری نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 2012میں لڑکیوں کے ختنہ کے خلاف قرارداد منظور کیا تھا، اس قراردار پر ہندوستان نے بھی دستخط کیا تھا۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ اس رسم پر پوری طریقے سے پابندی عائد کی جانی چاہئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ آئین کی دفعہ 14اور 21کے ساتھ ساتھ ریاست کے ڈائریکٹیو پرنسپل کی خلاف ورزی ہے۔