ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان اے کی قیادت کریں گے مکند

بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان اے کی قیادت کریں گے مکند

Sat, 28 Jan 2017 21:03:28    S.O. News Service

نئی دہلی28جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کے کپتان ابھینو مکند بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سے پہلے ہونے والے دو روزہ پریکٹس میچ میں 14رکنی ہندوستان اے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹیم میں آل راؤنڈر جینت یادو بھی شامل ہے جنہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران چوٹ لگی تھی۔یہ میچ ان کے لئے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کی طرح ہو گا۔ہاردک پنڈیا بھی اپنا دعوی پختہ کرنا چاہتے ہیں جو انگلینڈ کے خلاف موہالی ٹیسٹ سے پہلے زخمی ہو گئے تھے۔ٹیم میں رنجی ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پریانک پانچال اور سب سے زیادہ وکٹ لینے والے شہباز ندیم شامل ہیں۔اس ٹیم میں تین وکٹ کیپر ایشان کشن، رشبھ پنت اور نتن سینی ہیں۔ممبئی کے لئے سب سے زیادہ رن بنانے والے شرییس ایر کو پھر موقع ملا ہے۔ٹیم:ابھینو مکند(کپتان)، پریانک پانچال، شرییس ایر، ایشانک جگی، رشبھ پنت،ایشان کشن،وجے شنکر،ہاردک پنڈیا، شہباز ندیم، جینت یادو، کلدیپ یادو، انکیت چودھری، سی وی ملند، نتن سینی۔


Share: