ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: کارپویشن کے تعلیمی اداروں کے نا اہل اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ، ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال دوم کے نتائج میں کمی پر کارروائی

بنگلورو: کارپویشن کے تعلیمی اداروں کے نا اہل اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ، ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال دوم کے نتائج میں کمی پر کارروائی

Sun, 21 May 2023 08:26:14    S.O. News Service

بنگلورو،21/مئی(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) تعلیمی اداروں میں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے نتائج میں کمی پر کنٹراکٹ پر لئے اساتذہ اور لکچررز کو ہٹا کر نئے تدریسی عملہ کو لینے کا بی بی ایم پی نے فیصلہ کیا ہے۔ بی ی ایم پی تعلیمی اداروں میں آوٹر کانٹراکٹ پر 782اساتذہ اور لکچررز خدمت انجام دے رہے ہیں اورنجی ادارے سے11ماہ کے لئے کنٹراکٹ پر لیا گیا تھا۔

اس مرتبہ بی بی ایم پی کے تعلیمی اداروں کے ایس ایس ایل سی میں 68فیصد اور پی یو سی سال دوم میں 64فیصد نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔اساتذہ کے ٹی ای ٹی ٹسٹ کے لئے بی بی ایم پی نے موقع فراہم کیا تھا، لیکن ٹی ای ٹی ٹسٹ میں حصہ نہ لینے والے اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں نا کام رہنے والے تدریسی عملہ کو ہٹانے کا بی بی ایم پی نے فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلہ میں بی بی ایم پی کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ بی بی ایم پی میں 163اسکول اور کالج ہیں،کووڈ کے بعدبی بی ایم پی اسکول اور کالجوں میں داخلہ کے لئے طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا۔انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم فراہم کر نا بی بی ایم پی کی ذمہ داری ہے،تعلیمی ادارو ں میں معیاری تعلیم کے لئے تجربہ کار اساتذہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ٹی ای ٹی ٹسٹ میں حصہ نہ لئے تدریسی عملہ کو ہٹا نے کے لئے حکم دیا ہے۔

تشار گری ناتھ نے بتا یاکہ زون سطح پر اہلیت کی جانچ کرنے متعلقہ زونس کے کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے۔


Share: