بنگلورو،12/جون (ایس او نیوز/ایجنسی)بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ(بی ایم آر سی ایل) نے جو لائی کے پہلے ہفتہ سے ”نما میٹرو“ کے پرپل روٹ بائیپنا ہلی-کے آر پورم تجرباتی دوڑ کی تیاریاں شروع کی ہیں -
اطلاع کے مطابق ”نما میٹرو“ سکنڈ فیس کے توسیع کر دہ تیسرے روٹ کے آئی ٹی کاریڈار کے آر پورم-وہائٹ فیلڈ روٹ کا افتتاح 25مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا- تاہم اس کے درمیان بائیپنا ہلی-کے آر پورم 2.5کلو میٹر روٹ ”مسنگ لنک“ برقرار رہا اور بی ایم آر سی ایل جولائی کے درمیانی ماہ میں اس روٹ میں کمر شیل دوڑ کے لئے نشانہ مقرر کیا ہے-
بی ایم آر سی ایل کے سینئر افسران نے بتا یا کہ افتتاح کے ساڑھے تین ماہ کے بعد تعمیری کام مکمل ہونے کی توقع ہے- ٹرافک کی تنصیب،بینی گانہلی کے قریب اوپن ویب گرڈر کی تنصیب کا کام مکمل ہوا ہے،جبکہ سگنلگ کا کام سمیت3اسٹیشنوں میں تھوڑے کام کے ساتھ ساتھ الیکٹر ی فکیشن کا کام باقی ہے-
انہوں نے بتا یا کہ بینی گانہلی کے قریب ویب گرڈر کی تنصیب میں تاخیر کی وجہ سے ہی اس روٹ کے تعمیری کام ٹھپ پڑ گئے ہیں،اگلے20دنوں میں کام مکمل کر نے کا نشانہ مقرر کر تے ہو ئے بی ایم آر سی ایل نے کاموں میں تیزی لائی ہے،جس کے بعد2.5کلو میٹر روٹ میں دو ہفتے ریل گاڑیوں کی تجرباتی دوڑ ہو گی-انہوں نے بتا یا کہ اس کے بعد میٹرو حفاظتی کمشنر کی ٹیم (سی ایم آر ایس) حفاظتی سروے کی پیشکش کرے گی-
افسران نے بتا یا کہ اسکے بعد سگلنلگ،ویاڈکٹ،وال وے،ٹراک سمیت بیرنگ کا جائزہ لے کر 15جو لائی کے اندر سی ایم آر ایس سے سبز جھنڈی دکھائے جانے کی امید ہے- افسران نے کہا کہ فی الوقت کے کے آر پورم- وہائٹ فیلڈ روٹ میں روزانہ28افراد سفر کر تے ہیں،آئی ٹی کاریڈار کہلانے کے باوجود اس روٹ میں حسب توقع مسافروں کی تعداد کم ہی دکھائی دے رہی ہے-
بی ایم آر سی ایل کے افسران نے کہا کہ مسنگ لنک مکمل ہونے کے بعد مسافروں کی تعداد 75ہزار تا1لاکھ ہو سکتی ہے،جس کے بی ایم آر سی ایل کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے-