ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: اندرا کینٹین کی نگرانی کیلئے مستقل افسر بنیادی سہولیات اور رنگ وروغن کیلئے افسران کو رام لنگا ریڈی کی خصوصی ہدایت

بنگلورو: اندرا کینٹین کی نگرانی کیلئے مستقل افسر بنیادی سہولیات اور رنگ وروغن کیلئے افسران کو رام لنگا ریڈی کی خصوصی ہدایت

Sun, 28 May 2023 12:45:54    S.O. News Service

بنگلورو، 28/مئی(ایس او  نیوز/ایجنسی)ریاستی وزیر رام لنگا ریڈی نے کہا کہ شہر میں اندرا کینٹین میں کھانے کا معیار،صفائی سمیت مکمل نگرانی کے لئے ایک افسر کو نامزد کرنے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو سفارش کریں گے۔

رام لنگا ریڈی نے کل شہر کے بننپا پارک میں مو جود اندرا کینٹن کا دورہ کر تے ہو ئے کھانے کی معیار،صفائی سمیت دیگر باتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کینٹین کے لئے غذائی اجناس کی سربراہی کئے جانے والے چیزوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں سے کھانے کی معیار،کسی طرح کی تبدیلی کی جائے اس کے متعلق بھی جانکاری حاصل کی۔

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے ریڈی نے بتا یا کہ غریب افراد کیلئے کانگریس حکومت کے دور اقتدار کے دوران شروع کی گئی اندار کینٹین کو بعد میں بر سر اقتدار آئی بی جے پی حکومت نے نظر انداز کر رکھا تھا، اور ان کینٹینوں کو بند کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے بتا یا کہ بی جے پی حکومت کے اس رویہ کے خلاف کانگریس نے احتجاج کیا تھا۔ریڈی نے کہا کہ اب ریاست میں کانگریس بر سر اقتدار ہے، اور اندرا کینٹینوں میں جان بھرتے ہوئے انہیں دوبارہ شروع کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 5سال قبل شروع کئے گئے اندار کینٹینوں کی عمارت کو رنگ روغن، پانی، بجلی، سی سی ٹی وی کیمرے سمیت کئی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ فوری مرمت کے کام شروع کر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ریڈی نے بتا یا کہ 5 روپئے میں ناشتہ اور 10روپئے میں کھانا فراہم کر نے سے کسانوں، مزدوروں اور غریب طبقہ کو سہولت ہوگی۔

 


Share: