ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوروکے عازمین51فلائٹس سے سفر حج پر روانہ ہوں گے ، پہلے دن پانچ اور اگلے دن سے روزانہ تین فلائٹس جدہ روانہ ہو ں گے؟

بنگلوروکے عازمین51فلائٹس سے سفر حج پر روانہ ہوں گے ، پہلے دن پانچ اور اگلے دن سے روزانہ تین فلائٹس جدہ روانہ ہو ں گے؟

Wed, 31 May 2023 10:52:18    S.O. News Service

بنگلورو، 31/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی) امسال سفر حج بیت اللہ کیلئے بنگلورو سے عازمین کی روانگی کیلئے مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے عبوری شیڈیول منظر عام پر آ گیا ہے - اس عبوری شیڈیول کے مطابق کرناٹک سے اس بار سفر کرنے والے بیشتر عازمین حج بنگلورو سے جدہ کیلئے جملہ51پروازوں سے روانہ ہوں گے-شیڈیول کے مطابق بنگلورو سے عازمین حج کا پہلا قافلہ7جون 2023کی علی الصباح4.45بجے جدہ کیلئے پرواز کرے گا-

اس بار بنگلورو سے عازمین حج کو لانے لے جانے کیلئے مرکزی حج کمیٹی نے وستارا ایرلائنس کے طیاروں کی خدمات لی ہیں - عازمین کے سفر کیلئے ایر وستارا نے اپنے چھوٹے طیارے متعین کئے ہیں جن میں مسافروں کی تعداد 120تا150کی ہو گی- اس لحاظ سے بنگلورو سے تمام عازمین کے روانہ ہونے کیلئے 51فلائٹس شیڈیول کی گئی ہیں -

حج فلائٹس کے آغاز کے پہلے روز پانچ فلائٹس روانہ ہوں گی اور گلے دن سے 22جون سے روزانہ3فلائٹس روانہ ہوں گی-روانگی کی ترتیب کے حساب سے ہی حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد حجاج کی واپسی کا سلسلہ 13جولائی 2023سے مدینہ منورہ سے شروع ہو گا اور یہ 30جولائی 2023تک جاری رہے گا- چونکہ اس بار عازمین حج کی روانگی چھوٹی فلائٹوں سے ہونے جا رہی ہے -

اس حساب سے حج بھون سے ایئرپورٹ تک عازمین کو پہنچانے کیلئے بسوں کا قافلہ بھی مختصر ہو گا - صرف تین یا چار بسوں کے ذریعہ ایک فلائٹ کے عازمین روانہ ہو سکیں گے- دوسری طرف چونکہ پہلے دن پانچ اور اگلے دن سے روزانہ تین تین فلائٹس روانہ ہوں گی اس لئے حج کیمپ میں گہما گہمی کافی زیادہ رہے گی-


Share: