بنٹوال 14 / جولائی (ایس او نیوز) بی سی روڈ - دھرمستھلا نیشنل ہائی وے پر ہنچی کٹے کے پاس ایک کار الٹ کر سڑک کنارے واقع گہری گھاٹی میں گر گئی ، لیکن معجزانہ طور اس میں سوار پانچوں افراد بچ گئے جس میں ایک 6 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ کار سڑک سے پھسل کر گھاٹی میں گرتے وقت پوری طرح الٹ گئی ۔ اس میں سوار بیلتنگڈی کے رہنے والے ڈرائیور شائق کے علاوہ شاہینہ ، فوزیہ ، سودا اور 6 مہینے کے بچے کو صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ واگّا نامی جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہ علاقہ بنٹوال پولیس اسٹیشن کے حدود میں آتا ہے ۔ تمام زخمیوں کو بنٹوال سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ یہ لوگ منگلورو کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج اپنے ایک رشتہ دار کی عیادت کے لئے سفر پر نکلے تھے ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہو رہی مسلسل برسات کے نتیجہ میں سڑک پر موجود کیچڑ کی وجہ سے کار پھسل گئی ہوگی ۔ میلکار ٹریفک پولیس سب انسپکٹر نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔