ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : چلتی ٹرین سے نیتراوتی ندی میں کودتے ہوئے خاتون نے کی خود کشی 

بنٹوال : چلتی ٹرین سے نیتراوتی ندی میں کودتے ہوئے خاتون نے کی خود کشی 

Thu, 15 Feb 2024 20:40:23    S.O. News Service

بنٹوال،17/ فروری (ایس او نیوز) چلتی ٹرین سے ایک خاتون نے نیتراوتی ندی میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔ جس کی شناخت نینا ایم جی (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات جمعرات کو پیش آئی۔

آدھار کارڈ کی بنیاد پر پتہ چلا ہے کہ یہ خاتون  ٹمکورو کی رہنے والی ہے ۔  وہ کنّور  سے  بینگلورو جانے والی  منگلورو ٹرین  پر سفر کر رہی تھی ۔ جب بی سی روڈ کے پاس نیتراوتی ندی پر موجود ریلوے اووربرج سے ٹرین گزر رہی تھی تو اس نے اچانک ندی میں چھلانگ لگا دی ۔ محکمہ ریلوے کے عملے نے اس بات کی اطلاع بی سی روڈ آفس کو دی اور خاتون کا بیگ اُنہیں سونپ دیا ۔
    
خود کشی کا مقصد اور خاتون کی قطعی شناخت ابھی معلوم ہونا باقی ہے ۔ ندی میں تیرتی ہوئی لاش کو ماہر غوطہ خور محمد اور ان کی ٹیم نے ندی سے نکال کر کنارے لانے کی کارروائی انجام دی ، جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بنٹوال سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ 
    
بنٹوال سٹی پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی دیوپّا وجیا کمار نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے ساتھ کیس درج کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: