بنگلورو29؍ستمبر(ایس او نیوز)بس پاس کے معاملے میں ایک طالب علم اور بی ایم ٹی سی بس کی خاتون کنڈکٹر کے درمیان جھڑپ کی نوبت ہاتھا پائی تک آگئی اور خاتون کنڈکٹر نے طالب علم کے ہاتھ کو کاٹ لیا۔ جالہلی کے آر پورم روٹ پر چلنے والی بی ایم ٹی سی بس کی کنڈکٹر نے گنگمنا گڈی کے کالج کے طالب علم کے ساتھ پاس کے معاملے میں جھگڑا کیا اور بس اسٹاپ پر اس کے ہاتھ کاٹ لئے، فوری طور پر پولیس نے مداخلت کرکے ان دونوں کے درمیان جھگڑے کو ختم کروایا ۔اسی بات کو لے کر مشتعل کنڈکٹر نے جالہلی ٹریفک پولیس کے ساتھ بھی تکرار کی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا ہے۔