ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بزرگوں کا وجود خاندان کے لئے ایک نعمت ہے :کمانڈنٹ سیرال خان

بزرگوں کا وجود خاندان کے لئے ایک نعمت ہے :کمانڈنٹ سیرال خان

Mon, 03 Oct 2016 12:17:26    S.O. News Service

کاروار2؍اکتوبر (ایس او نیوز)آزاد یوتھ کلب کاروار اور کولور ایجوکیشن ٹرسٹ کے اشتراک سے بھارت اسکول ہال میں منعقدہ ورلڈسینئر سٹی زنس ڈے میں شہر کی تین اہم بزرگ شخصیات کی تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کاروار نیول بیس کے ریٹائرڈ کمانڈنٹ سیرال خان نے کہا کہ گھر میں بزرگوں کی موجودگی سے نوجوان نسل کو تہذیب اور اخلاقی اقدار کی دولت ملتی ہے۔ ان کا ہمارے بیچ موجود رہنا ایک بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ اس موقع پر سابق وزیر پربھاکر رانے ،بھارت اسکول کے پرنسپال محمد خلیل اللہ اور انجمن کالج بھٹکل کے سابق پروفیسر عبدالقیوم خان کو عملی زندگی میں ان کی خدمات کے لئے اعزاز اور تہنیت سے نوازاگیا۔

اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک اور مہمان کیپٹین ڈاکٹر رمیش راؤ نے کہا کہ بزرگوں کی رہنمائی سے ہماری زندگی کا سفر آسان ہوجاتا ہے۔جبکہ ایک اور سماجی خدمتگار انو کلسلورنے کہا کہ بزرگوں کا وجود ہماری دیش کی بڑی دولت ہے۔اور وہ لوگ سماج کے لئے ایک نمونہ ہوتے ہیں۔اعزاز پانے کے بعد پربھاکر رانے کہا ہر کسی کو اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ اس کی زندگی سے دوسروں کو فائدہ اور رہنمائی ملے۔جبکہ جناب خلیل اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس جو علم ہے اسے دوسروں میں بانٹنا چاہیے اور جو بھی خدمت ہو وہ اخلاص کے ساتھ انجام دینا چاہیے ۔ اس سے دل کو سکون حاصل ہوتا ہے۔پروگرام کے آغاز میں فیروزہ شیخ نے استقبال کیا۔ایڈوکیٹ سی کے سددرکر نے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر معروف سماجی خدمت گار نذیر یو شیخ اور ممکری آرٹسٹ پرکاش باندیکر اسٹیج پر موجود تھے۔اور شہر کے معززین کی خاصی تعداد شریک اجلاس رہی۔


Share: