ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برج بھوشن پر کارروائی نہ کرنے کی وجہ بتائیں مودی: پرینکا گاندھی

برج بھوشن پر کارروائی نہ کرنے کی وجہ بتائیں مودی: پرینکا گاندھی

Sat, 03 Jun 2023 11:48:27    S.O. News Service

نئی دہلی،3/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریسلنگ اسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف الزامات کے حوالے سے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ ملزم کو کیوں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے-پرینکا گاندھی نے ریسلنگ اسوسی ایشن کے صدر پر لگائے گئے الزامات کو ٹوئٹ کیا اور وزیر اعظم سے سیدھا سوال پوچھاکہ نریندر مودی جی! ان سنگین الزامات کو پڑھیں اور ملک کو بتائیں کہ ملزموں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک انگریزی روزنامے میں اس بارے میں ایک تفصیلی خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں چھیڑ چھاڑ کے کم از کم 10 کیسوں کا تفصیل سے ذکر ہے- خبر میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ کم از کم دو ایسے کیس ہیں جن میں خواتین کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کے عوص غیر اخلاقی مطالبہ کیا گیا ہے-


Share: