ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / برازیل میں شادی کی تقریب میں مہمانوں پر فائرنگ

برازیل میں شادی کی تقریب میں مہمانوں پر فائرنگ

Thu, 02 Feb 2017 10:28:55    S.O. News Service

برازیلیا،یکم فروری(ا یس اونیوز/آئی این ایس ا نڈیا)برازیل میں شادی کی تقریب کے دوران ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ یہ واقعہ Limoeiro de Anadia کے ایک چرچ میں پیش آیا جہاں مذکورہ مسلح شخص خاموشی کے ساتھ دولہا اور دلہن کے پیچھے چلتا ہوا آیا اور پھر اچانک پستول نکال کر مہمانوں پر فائرنگ کر ڈالی۔جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کا نام ایمبرٹو فیریرا ڈوس سانتوس ہے۔ تحقیقات کے دوران سانتوس نے بتایا کہ اس نے اپنے مقتول بیٹے کا انتقام لینے کے واسطے ایڈملسن نامی ایک شخص اور اس کے بیٹے کو نشانہ بنایا جو اس تقریب میں بطور مہمان شریک تھے۔واقعے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ، خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔تقریب میں شریک ایک شخص نے نام ظاہر کیے بغیر برطانوی ویب سائٹ "م?ل آن لائن" کو بتایا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ معاملہ واقعی میں ایڈملسن کو نشانہ بنانے سے متعلق ہے اس لیے کہ وہ تو شہر کی سڑکوں پر گھومتا پھرتا ہے.. اس کے بعد شادی کی ہی تقریب میں اس کو نشانہ بنانے اور دیگر افراد کو دہشت زدہ کرنے کا کیا مقصد ہے۔


Share: