ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بدعنوانی کے الزامات میں مجرم پائے جانے والوں کو سزادی جائے گی:رام ما دھو

بدعنوانی کے الزامات میں مجرم پائے جانے والوں کو سزادی جائے گی:رام ما دھو

Sun, 05 Feb 2017 21:05:43    S.O. News Service

امپھال، 5 /فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)منی پور حکومت پربڑے پیمانے بدعنوانی میں شامل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھونے آج کہاکہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئے گی، تو وہ موجودہ حکومت کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کرائے گی اورمجرم پائے جانے والوں سزادی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو ریاست کو اقتصادی ناکہ بندی سے نجات ملے گی۔مادھو نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگایاکہ ریاستی حکومت اور حکمران پارٹی بدعنوانی، غذائی اجناس اور کھاد کی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور نارکوٹکس اشیاء کی اسمگلنگ میں مدد بھی کرتی ہے۔منی پور پورے ملک میں تیسری سب سے کم ترقی یافتہ ریاست ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے، تو ہماری پہلی ترجیح ریاست میں صاف، بدعنوانی سے پاک اور ترقی پسند حکومت فراہم کرانا ہوگا، ہم یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ ریاست میں کوئی اقتصادی ناکہ بندی نہ ہو اور سب کو ترقی کا فائدہ ملے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی، جو صاف ستھری سیاست کے لیے پابندعہد ہیں، کی رہنمائی میں ریاست ہر میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے، بدعنوانی کو ہم قطعی برداشت نہیں کرتے ہیں۔واضح رہے کہ منی پور ان پانچ ریاستوں میں شامل ہیں جہاں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔


Share: