ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بابا رام دیو کی پیشین گوئی، کہا: بڑے بڑے سورما نپٹ جائیں گے

بابا رام دیو کی پیشین گوئی، کہا: بڑے بڑے سورما نپٹ جائیں گے

Wed, 15 Feb 2017 22:39:01    S.O. News Service

دہرادون،15/فروری (ایس او نیوز/آئی ایس انڈیا)اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں اور اس دوران بابا رام دیو نے بڑا سیاسی بیان دے دیا ہے۔بابا رام دیو نے دعوی کیا  کہ وہ اس الیکشن میں غیر جانبدار ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ پیشین گوئی بھی کر دی کہ اس الیکشن کے نتائج کے ساتھ بڑے بڑے سورما نپٹ جائیں گے۔ہری دوار میں بابا رام دیو نے کہا کہ اس الیکشن میں بڑی سیاسی اتھل پتھل ہونے والی ہے، حالانکہ وزیر اعظم مودی کے قریبی مانے جانے والے یوگاگرو رام دیو نے اس بار بی جے پی کا نام نہیں لیا، انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران وہ کسی سیاسی بھی سیاسی پارٹی کا نام نہیں لینا چاہتے ہیں۔میڈیا نے جب ان سے غیر جانبدار رہنے کی بات کی وضاحت کرنے کو کہا،تو ان کا جواب گول مول ہی رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی عوام کافی ہوشیارہے، وہ خود ہی اندازہ لگالے گی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے بیان کا مطلب نکالنے کی آزادی بھی دی، اس سے پہلے انہوں نے سب سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’نوٹا‘سے وہ متفق نہیں ہیں۔حالانکہ اتر پردیش کے انتخابی ماحول پر وہ کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں تھے،لیکن اتراکھنڈ انتخابات پر انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے ’اتھل پتھل‘والا کا بیان دیاہے۔ جب ان سے یوپی پر کوئی تبصرہ کرنے کی درخواست کی گئی، تو وہ صاف مکر گئے۔بابا رام دیو کے اس بیان کے کئی سیاسی معنی نکالے جا رہے ہیں۔


 


Share: