ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اے ایم یوکے وقار الملک ہال کی سالانہ ادبی و ثقافتی تقریب”بزمِ وقار“ اختتام پذیر

اے ایم یوکے وقار الملک ہال کی سالانہ ادبی و ثقافتی تقریب”بزمِ وقار“ اختتام پذیر

Wed, 15 Mar 2017 22:19:03    S.O. News Service

علی گڑھ15مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وقار الملک ہال کی سالانہ ادبی و ثقافتی تقریب”بزمِ وقار“ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی شعبہ نفسیات کے سربراہ پروفیسر محمد الیاس خان نے کہا کہ طلباء کو تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا وہ ایکزیکیوٹو کاؤنسل کی آئندہ میٹنگ میں ہال میں تعمیری کاموں کو فروغ دینے کا مطالبہ کریں گے۔ پروفیسر الیاس نے کہا کہ ان کاموں میں سب سے اوّل ترجیحات پر تاریخی میرس آڈیٹوریم اور امروہہ میں موجود وقار الملک صاحب کی قبر کی تزئین کا کام ہے۔ افتتاحی جلسے میں لائیبریری اینڈ انفارمیشن سائنس شعبہ کے ڈاکٹر مہتاب عالم انصاری اور اے ایم یو کورٹ کے رکن مسٹر ضیاء الرب نے مہمانانِ اعزازی اور گرلس ہائی اسکول کی مس افشاں نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ وی ایم ہال کے پرووسٹ پروفیسر شاداب خورشید نے یادگاری نشانات پیش کرکے مہمانان کا خیر مقدم کیا۔ مسٹر محمد شکوہ، مسٹر عبد الحامد میر، مسٹر مدبّر علی چودھری، مسٹر شیٹھ ذوالفقار، مسٹر محمد سلمان شمسی، مسٹر نور الدین احمد اور مسٹر محمد افضل نے پروگرام کی کامیابی میں خصوصی کردار ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ہال کے لٹریری سیکرٹری مسٹر شہریار عالم نے ادا کئے۔ پروگرام کے دوران ”خواتین کو با اختیار بنانے میں مرد وں کا رول“ موضوع پر ایک پینل ڈسکشن بھی منعقد کیا گیا۔ اس سے قبل تقریبات کے افتتاحی جلسے میں ڈپٹی پروکٹر پروفیسر محمود ایس خان نے مہمانِ خصوصی اور شعبہئ ارضیات کے ڈاکٹر سرور رئیس خان نے مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔
 


Share: