لکھنؤ5مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایٹہ ضلع میں آج ہوئے سڑک حادثے میں اموات پر گہرا دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے متعلقین کو دو دو لاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا۔ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یوگی نے سوگوار متعلقین کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کے متعلقین کو دو دو لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے اور معمولی طور پر زخمیوں کے لئے پچیس پچیس ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان بھی کیاہے۔یوگی نے حادثے میں زخمیوں کے جلد صحت مند کی خواہش کرتے ہوئے حکام کو ان کے مناسب علاج کی ہدایات بھی دیں۔قابل ذکر ہے کہ ایٹہ ضلع کے جلیسر تھانہ علاقے میں آج علی الصباح ویکسین چڑھا کر واپس آ رہے لوگوں سے بھرے ایک چھوٹے سے ٹرک کے بے قابوہوکر ایک چھوٹی نہرمیں جاگرنے سے اس پر سوار کم از کم 14 لوگوں کی موت ہو گئی اور 28 دیگر زخمی ہو گئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے کی مددکا اعلان کیاہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حادثے میں شدید زخمی ہوئے لوگوں کو پچاس پچاس ہزار روپے بطور امداد دینے کا اعلان بھی کیاہے۔