نئی دہلی،24فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایمس میں 20دنوں میں پھر سے ایک جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا ہے،پکڑے گئے شخص پر الزام ہے کہ وہ خود کو ایمس ڈاکٹر بتا کر ہاسٹل میں ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔انکت اگروال نام کے شخص کا دعوی تھا کہ وہ ایمس میں جنرل سرجری ڈپارٹمنٹ کا ڈاکٹر ہے۔انکت کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ زبردستی ایمس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ایمس کے چیف سیکورٹی آفیسر نے بتایا کہ سیکورٹی گارڈ نے اسے روکا تو اس نے ڈپارٹمنٹ کا نام بتایا اور اپنا شناختی کارڈ دکھایا۔شناختی کارڈ پر چیف سیکورٹی آفیسر کے دستخط تھے لیکن گارڈ کو اس پر شک ہو گیا،مزید تحقیقات سے پتہ چل گیا کہ وہ ایمس کا ڈاکٹر نہیں ہے۔پکڑے جانے پر اگروال نے بتایا کہ وہ ایک دواسازی کی کمپنی میں جنرل منیجر ہے۔ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور آئی پی سی کے تحت اس پر کیس درج ہو گیا ہے۔