ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایم سی ڈی الیکشن بی جے پی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی میعاد ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے جاری کی آخری فہرست

ایم سی ڈی الیکشن بی جے پی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی میعاد ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے جاری کی آخری فہرست

Mon, 03 Apr 2017 21:12:28    S.O. News Service

نئی دہلی،3/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے پیر کو دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے 100امیدواروں کی اپنی دوسری اور آخری فہرست جاری کر دی ہے، جس میں خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی میعاد ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے یہ فہرست جاری کی گئی ہے۔بی جے پی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے اہم چہروں میں دہلی بی جے پی خاتون مورچہ کی صدر اور سابق ممبر اسمبلی انل جھا کی بیوی پونم پراشر جھا شامل ہیں۔وہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی)کے مبارکپور ڈباس وارڈ سے الیکشن لڑیں گی۔بی جے پی نے ایم سی ڈی الیکشن میں کل 6 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، آخری فہرست میں این ڈی ایم سی کے قریش نگر سے روبینہ کو، جبکہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی)کے ابوالفضل انکلیو وارڈ سے جمال حیدر کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔پارٹی نے اتوار کو 160امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔واضح رہے کہ شہر کے تین میونسپل کارپوریشنوں میں کل 272وارڈ ہیں جن میں جنوبی اور شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے 104-104اور مشرقی  دہلی میونسپل کارپوریشن (ای ڈی ایم سی)کے 64وارڈ شامل ہیں۔پارٹی ذرائع نے کہا کہ پارٹی قیادت پر سبکدوش ہونے والے ارکان پارلیمنٹ، سابق اراکین اسمبلی اور سابق کونسلر سمیت کئی حلقوں سے شدید دباؤتھا، جو ٹکٹ کے لیے قومی لیڈروں اور آر ایس ایس کے سامنے جم کر لابنگ کر رہے تھے۔


Share: