ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس پی میعاد کار میں ہوئے ترقیاتی کاموں پر روک لگا رہی یوگی حکومت: اکھلیش یادو

ایس پی میعاد کار میں ہوئے ترقیاتی کاموں پر روک لگا رہی یوگی حکومت: اکھلیش یادو

Sun, 11 Sep 2022 23:07:47    S.O. News Service

لکھنؤ،11؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجو ادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ حکمراں جماعت بی جے پی نے انتقام کے جذبے سے ایس پی حکومت کے میعاد کار میں التواء کا شکار پروجکٹوں پر روک لگادی ہے۔ کسان اور سکھ سماج کے نمائندہ وفد سے ایس پی دفتر میں ملاقات کے دوران اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی سماج وادی پارٹی کے بارے میں بے بنیاد باتیں پھیلا رہی ہے۔ سماج وادی حکومت میں سرمایہ کاری بھی آئی تھی اور ترقیاتی کام بھی ہوئے تھے لیکن بی جے پی حکومت نے انتقال کے جذبے سے سماج وادی حکومت میں ہوئے تمام ترقیاتی کاموں اور اسکیمات پر روک لگا دی ہے۔ کچھ کاموں کے نام بدل دئیے گئے تو کچھ ترقیاتی کاموں کو برباد کردیا گیا ہے۔ آج اترپردیش ترقیاتی کاموں میں پوری طرح سے پچھڑ گیا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی آئین پر ایمانداری سے عمل نہیں کر رہی ہے۔ آئینی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ گاؤں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ بجلی سپلائی میں کٹوتی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کو تاریکی پسند ہے۔ اس لئے ریاست کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسانوں کا نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کے سامنے معاشی بحران ہے۔ بی جے پی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے دیہی معیشت پوری طرح سے برباد ہوگئی ہے۔ غریب کی کمرٹوٹ گئی ہے۔ خواتین کو رسوائی کا سامنا ہے۔ نوجوان بے کاری سے پریشان ہیں۔ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہے۔


Share: