ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایس ٹی ایف نے پرجاپتی کے دو ساتھیوں کو نوئیڈا سے گرفتار کیا

ایس ٹی ایف نے پرجاپتی کے دو ساتھیوں کو نوئیڈا سے گرفتار کیا

Tue, 07 Mar 2017 21:02:56    S.O. News Service

لکھنؤ،7 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف)نے عصمت دری کے ملزم مفرور وزیر گایتری پرجاپتی کے دو ساتھیوں کو نوئیڈا سے آج گرفتار کیاہے، دونوں ہی عصمت دری معاملہ کے شریک ملزم ہیں۔ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل(قانون وانتظام)دلجیت چودھری نے میڈیاسے کہاکہ دونوں دیگر ملزمان کو نوئیڈا سے ایس ٹی ایف نے گرفتار کر لیا ہے، ان کے نام اشوک تیواری اور اشیش شکلا ہیں، دونوں کو نوئیڈا سے لکھنؤ لایا گیا ہے اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پرجاپتی  کے گنر چندرپال کو کل ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، اس طرح ابھی تک معاملے کے تین ملزمان پولیس کی گرفت میں آ چکے ہیں۔اس سوال پر کہ پرجاپتی کب تک پولیس کی گرفت میں آ جائیں گے؟ چودھری نے کہا کہ لک آؤٹ نوٹس جاری کیا چکا ہے، ان کے پاسپورٹ پہلے ہی منسوخ کر دئیے گئے ہیں، ضرورت پڑی،تو آگے قرقی کی کارروائی کی جائے گی،گرفتاری باقی ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ ان کی جلد ہی گرفتاری ہو جائے گی۔اس درمیان پولس کا دعوی ہے کہ مفرو رپرجاپتی کی لوکیشن کی معلومات مل گئی ہے اور ان کو کبھی بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے،پرجاپتی کی لوکیشن کے بارے میں کچھ اہم معلومات ہاتھ لگی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے کل پرجاپتی کو راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا کہ ایس پی لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔عدالت نے یہ بھی واضح کردیا کہ اس نے صرف خاتون سے مبینہ گینگ ریپ اور اس کی بیٹی کی عصمت دری کی کوشش کے الزام کے معاملے میں پرجاپتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
 


Share: