ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای ڈی نے عآپ ایم ایل اے درگیش پاٹھک کو طلب کیا،پارٹی لیڈروں نے تنقید کی

ای ڈی نے عآپ ایم ایل اے درگیش پاٹھک کو طلب کیا،پارٹی لیڈروں نے تنقید کی

Tue, 20 Sep 2022 10:48:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) انفورسمنٹ ڈائیریکٹریٹ (ای ٹی) نے عام آدمی پارٹی  (عآپ) کے  رکن اسمبلی  درگیش پاٹھک کو مبینہ آبکاری پالیسی معاملہ میں پیر کو طلب کیا ہے۔

ای ڈی کے سمن پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کیا،”ای ڈی نے عآپ کے ایم سی ڈی انتخابی امور کے انچارج درگیش پاٹھک کو طلب کیا ہے۔ ہمارے ایم سی ڈی انتخابی امور کے انچارج کا دہلی حکومت کی شراب پالیسی سے کیا لینا دینا ہے؟ کیا ان کا ٹارگیٹ شراب پالیسی ہے یا ایم سی ڈی انتخاب“۔

عآپ ایم ایل اے اور پارٹی ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ای ڈی کے ذریعے درگیش پاٹھک کو طلب کیے جانے مطلب واضح ہے کہ ایم سی ڈی انتخاب ہونے والے ہیں۔ انھوں نے ٹویٹ کیا، ”اب بی جے پی۔ای ڈی۔سی بی آئی اتحاد گجرات اور دہلی دونوں جگہ انتخاب لڑے گا۔ ای ڈی کے ذریعے درگیش  پاٹھک کو بلانے کا مطلب صاف ہے کہ  ایم سی ڈی انتخاب ہونے والے ہیں“۔

ادھر عآپ لیڈر آتشی نے ٹویٹ کیا،”عآپ ایم سی ڈی کے انتخابی امور کے انچارج درگیش پاٹھک کو ای ڈی کا سمن واضح کرتا ہے کہ شراب پالیسی پر جانچ محض بہانہ ہے۔ مسٹر کیجریوال کا بڑھتا سیاسی گراف ہی اصل نشانہ ہے“۔


Share: