لکھنؤ ،21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ او پی راج بھر نے اکھلیش یادو کے خلاف لفظی جنگ تیز کر دی ہے۔ اکھلیش یادو پر کئی زبانی حملے کرنے والے راج بھر نے اس بار کہا کہ مسلمانوں کو بی جے پی کا خوف دکھا کر اکھلیش یادو زندہ ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے او پی راج بھر نے کہا، ‘اکھلیش یادو بی جے پی کا نام لینے سے ہی زندہ ہیں۔ وہ مسلمانوں کو بی جے پی کا خوف دکھاتے ہیں اور مسلمان خوف کے مارے انہیں ووٹ دیتے ہیں۔ لیکن اب مسلمان بھی سمجھ گئے ہیں کہ اکھلیش انہیں بی جے پی کا خوف دکھا کر ووٹ لیتے ہیں۔ جب مسلمانوں پر مظالم ہوتے ہیں تو اکھلیش یادو خاموش رہتے ہیں۔ اس سے پہلے راج بھر نے صدارتی انتخاب میں کراس ووٹنگ کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی میں بہت بے چینی ہے اور یہ صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے دوران کھل کر سامنے آئ جب کئی ایم ایل اے نے پارٹی لائن سے ہٹ کر کراس ووٹنگ کی۔ او پی راج بھر کے اکھلیش یادو سے ناراض ہونے کی ایک اور وجہ سامنے آرہی ہے۔ او پی راج بھر نے کہا کہ اکھلیش یادو نے جینت چودھری کو راجیہ سبھا بھیجا لیکن ہماری پارٹی کو کو ایم ایل سی کی بھی سیٹ نہیں دی۔