بنٹوال 14 / جولائی (ایس او نیوز) برہماور کے اوپّور گاوں میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں لارین لوئیس نامی 5 سالہ بچہ کھیلنے کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے فوت ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ نارمن اور سیلویا اپنے بچے کے ساتھ کویت سے چند دن پہلے ہی اپنے آبائی گاوں لوٹے تھے ۔ لارین اپنے گھر کے باہر جب کھیل رہا تھا تو حادثاتی طور پر پڑوس میں واقع تالاب میں گر گیا اور موت کا شکار ہوگیا ۔