ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ندی میں نہانے کے دوران 25 سالہ نوجوان غرقاب

اڈپی : ندی میں نہانے کے دوران 25 سالہ نوجوان غرقاب

Thu, 15 Sep 2022 20:22:46    S.O. News Service

اڈپی،15؍ستمبر (ایس او نیوز) ہیبری کے تالامنے میں ندی میں نہانے کے لئے اترا ہوا ایک 25 سالہ نوجوان غرقاب ہوگیا۔
    
بتایا جاتا ہے کہ پَوَن اچاریہ نامی نوجوان اپنے رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کےساتھ ندی میں نہانے کے لئے اترا تھا مگر ندی کی تیز رو میں وہ بہہ گیا اور غرقاب ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ نوجوان کی لاش جس جگہ وہ نہانے کے اترا تھا وہاں سے تقریباً 200 میٹر دور مقام سے بر آمد کی گئی ۔ اس تعلق سے ہیبری پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔


 


Share: