ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اچھے دن والوں نے لوگوں کو لائن میں لگادیا:اکھلیش یادو

اچھے دن والوں نے لوگوں کو لائن میں لگادیا:اکھلیش یادو

Wed, 25 Jan 2017 22:51:07    S.O. News Service

لکھنؤ، 25/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے لکھیم پور کھیری میں بدھ کو انتخابی ریلی کی۔اکھلیش نے وزیر اعظم مودی پر جم کر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ’اچھے دن‘ کا وعدہ کرکے انہوں نے عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔اکھلیش یادو نے کہا کہ اچھے دنوں کا وعدہ کرنے والوں نے لوگوں کو لائن میں لگا دیا۔اکھلیش نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت نے یوپی میں عوام کے مفاد میں مسلسل کام کیاہے۔سماج وادی پارٹی کے صدر اور یو پی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے منگل کو سلطان پور سے اپنی انتخابی مہم کی شروعات کی تھیں۔بدھ کو اکھلیش یادو لکھیم پور کھیری میں تین ریلیوں سے خطاب کریں گے۔اکھلیش نے کہا تھا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کے بعد یوپی میں 300سیٹیں جیتنے جا رہے ہیں۔اس درمیان، خبر ہے کہ راہل گاندھی اور اکھلیش مشترکہ ریلیاں بھی کر سکتے ہیں، دونوں کل 14مشترکہ ریلیاں کر سکتے ہیں۔ایس پی اور کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لیے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ایس پی 298جبکہ کانگریس 105سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔منگل کو سلطان پور میں اکھلیش نے مرکزی حکومت پر زور دار حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اچھے دن کہاں؟انہوں نے کہاکہ ایک نعرہ دیا گیا تھا’اچھے دن‘کا اور لوگوں نے یقین بھی کر لیا، آخر کہاں ہیں ’اچھے دن‘۔اپنے کام کی تعریف کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت نے غریبوں کے لیے کئی ساری اسکیموں کی شروعات کی ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے، ایمبولینسوں سروس بھی شروع کی گئی ہے۔
 


Share: