ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری میں سڑک کنارے پارک لاری سے تیز رفتار کار نے پیچھے سے ماری ٹکر؛ چھ کی موت؛ دوشدید زخمی

آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری میں سڑک کنارے پارک لاری سے تیز رفتار کار نے پیچھے سے ماری ٹکر؛ چھ کی موت؛ دوشدید زخمی

Mon, 12 Jun 2023 14:23:05    S.O. News Service

راجامہندراورم 12 جون (ایس او نیوز)  سڑک کنارے پارک کی ہوئی لاری سے تیزرفتار کار کے پیچھے سے ٹکر مارنے کے نتیجے میں کار پر سوار تین خواتین اور ایک بچی سمیت چھ لوگوں کو موت واقع ہوگئی جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، حادثہ پیر کو آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کےمضافاتی علاقہ  اننت پلّی  قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مہندرا ایس یو وی  کار پرسوار آٹھ افراد  حیدرآباد سےراجامہندراورم  جارہے تھے جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

مرنے والوں کی شناخت  مِڈّے ساتی بابو،  مِڈّے تیجا،  مِڈّے سائی، اروناسراونی اور ایک آٹھ ماہ کی بچی کے طور پر کی گئی ہے۔ کوّور  کے ڈپٹی ایس پی ورما نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ  مہلوکین کے تعلق سے مزید  معلومات نہیں ہے کیونکہ رشتہ دار ابھی تک جائے حادثہ پر نہیں پہنچے ہیں۔پولس کے مطابق چھ  لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ  دیگر دو افراد کو شدید زخمی حالت میں راجمندری کے سرکاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متاثرین کا تعلق راجہ مہندرا۔ ورم کے پرکاش نگر سے تھا اور وہ حیدرآباد سے اپنے آبائی مقام کو لوٹ رہے تھے۔


Share: