اُڈپی،8 ؍جولائی (ایس او نیوز) کاوپ نیشنل ہائی وے 66 سے گزرتے ہوئے ٹینکر سے اچانک کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کا اخراج شروع ہونے سے عوام کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا ۔ جس سے تھوڑی دیر کے لئے ماحول کشیدہ ہوگیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کاربن ڈائی آکسائڈ گیس بھرا ہوا ٹینکر اڈپی سے منگلورو کی طرف جا رہا تھا ۔ صبح تقریباً 11 بجے پنگالہ کے قریب اچانک اس کا سیفٹی پِن نکل گیا اور بڑی تیزی سے گیس خارج ہونے لگی ۔ اس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ مگر فائر بریگیڈ عملہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے صورت حال پر قابو پا لیا ۔ اس طرح کوئی بڑا المیہ پیش آنے سے رہ گیا ۔ اس کے علاوہ جائے وقوع پر پہنچنے والی پولیس نے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی کارروائی انجام دی ۔