مدور ے، 5 /فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو میں مدورے ضلع کے اوانی پور م میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج منعقد کئے گئے جلی کٹو پروگرام میں 36افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک شخص شدید زخمی ہے، اس میں 900سے زیادہ سانڈوں کا استعمال کیا گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ پروگرام کی جگہ کے پاس لگائے گئے طبی کیمپ میں تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔پروگرام میں سانڈوں کو قابو میں کرنے والے 700افراد نے حصہ لیا تھا، جسے ہزاروں لوگ دیکھنے کے لیے آئے تھے۔اس کا رسمی طور پرافتتاح ریونیوکے و زیر آربی اودے کمار اور ضلع کلکٹر بہادر راگھو راؤ نے کیا۔پروگرام کے مقام پر ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران موجود تھے جن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی شامل تھے۔پولیس نے کہا کہ روایتی دیہی کھیل کے ہونے سے پہلے، ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے، جن میں لازمی طور پر سانڈو ں اور شرکاء کا میڈیکل ٹیسٹ شامل ہے۔عام طور پر جلی کٹو پونگل تہوار کے موقع پر ہوتا ہے،حالانکہ اس سال پونگل کے موقع پر اس کو سپریم کورٹ کی ہدایت کی وجہ سے منعقد نہیں کیا گیا تھا۔