ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انوراگ ٹھاکر کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ٹلی

انوراگ ٹھاکر کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ٹلی

Mon, 03 Apr 2017 20:38:14    S.O. News Service

نئی دہلی، 03 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے سابق چیئرمین انوراگ ٹھاکرکے خلاف دھرم شالہ میں سرکاری کام میں رکاوٹ پہنچانے کے معاملے کی سماعت ملتوی کردی ہے۔ہماچل پردیش کی حکومت نے ہماچل ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔انوراگ ٹھاکر کے خلاف درج سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق ایف آئی آر درج کی گئی ہے جسے منسوخ کرنے کے لئے انوراگ ٹھاکر نے ہائی کورٹ کارخ کیاتھا۔ہائی کورٹ نے ایف آئی آرمنسوخ کرنے کاحکم دیاتھاجس کے خلاف ہماچل پردیش کی ویر بھدر سنگھ حکومت نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاہے۔


Share: